کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: یمن کی آگ
حدیث نمبر: 3747
- (ليتَ شِعْري! متى تَخْرُجُ نارٌ من اليمن من جبل الوِرَاقِ؛ تضيء منها أعناقُ الإبل بُروكاً بِبُصرى كضَوْءِ النهارِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( ‏‏‏‏سفر سے واپس آ رہے ) تھے ، ہم نے ذوالحلیفہ مقام پڑاؤ ڈالا ، کچھ لوگوں نے مدینہ کی طرف جانے میں عجلت سے کام لیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہیں رات گزاری اور ہم بھی آپ کے ساتھ تھے ۔ جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں پوچھا ( ‏‏‏‏ کہ وہ کہاں ہیں ) ؟ بتلایا گیا ۔ کہ انہوں نے مدینہ کی طرف جانے میں جلدی کی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”انہوں نے مدینہ اور عورتوں کی طرف جانے میں جلدی کی ہے ، عنقریب یہ لوگ مدینہ کو چھوڑ جائیں گے ، حالانکہ وہ ان کے لیے بہت بہتر ہو گا ۔“ پھر فرمایا : ”کاش میں جانتا ہوتا کہ جب یمن کے جبل وراق سے آگ نکلے گی ، وہ بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنوں کو ایسے روشن کر دے گی ، جیسے وہ دن کی روشنی میں نظر آتی ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3747