حدیث نمبر: 3730
- (ستكون هجرة بعد هجرة، فخيار أهل الأرض ألزمهم مهاجر إبراهيم، ويبقى في الأرض شرار أهلها، تلفظهم أرضوهم، تقذرهم نفس الله، وتحشرهم النار مع القردة والخنازير) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یکے بعد دیگرے ہجرتیں ہوتی رہیں گی ، بہترین اہل زمین وہ ہوں گے جو ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت گاہ کو لازم پکڑے رکھیں گے ، اس وقت زمین میں بدترین لوگ باقی رہ جائیں ، ان کی زمین ان کو پھینک دے گی ، اللہ تعالیٰ ان سے نفرت کرے گا ، آگ ان لوگوں کو بندروں اور خنزیروں کے ساتھ اکٹھا کرے گی ۔“