کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بالآخر زمین اپنے خزانے اگل دے گی
حدیث نمبر: 3727
- (تقيءُ الأرض أفلاذ كبدها أمثال الأُسطُوان من الذهب والفضة، فيجيء القاتل، فيقول: في هذا قتلت، ويجيء القاطع فيقول: في هذا قطعت رحمي، ويجيء السارق، فيقول: في هذا قطعت يدي، ثم يدعونه، فلا يأخذون منه شيئاً) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”زمین اپنے جگر کے ٹکڑوں ( ‏‏‏‏یعنی خزانوں ) کو اگل دے گی ، وہ سونے اور چاندی کے ستونوں کی صورت میں پڑے ہوں گے ۔ قاتل آ کر کہے گا : اس کی خاطر میں نے قتل کیا تھا ۔ قطع رحمی کرنے والا آئے گا اور کہے گا : اس کی وجہ سے میں نے قطعی رحمی کی تھی ۔ چور آ کر کہے گا : اس کی وجہ سے میرا ہاتھ کاٹا گیا تھا ، پھر وہ ( ‏‏‏‏ان خزانوں کو ) چھوڑ دیں گے اور کچھ بھی نہیں لیں گے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3727