حدیث نمبر: 3706
- " إن من ورائكم أيام الصبر، للمتمسك فيهن يومئذ بما أنتم عليه أجر خمسين منكم قالوا: يا نبي الله أو منهم؟ قال: بل منكم ".
حافظ محفوظ احمد
بنو مازن بن صعصہ کے بھائی سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تمہارے بعد والا زمانہ صبر آزما ہو گا ، اس وقت ( حق کو ) تھامنے والے کو تمہارے پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر ثواب ملے گا ۔“ صحابہ نے کہا : اے اللہ کے نبی ! کیا ان میں سے ( پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر ) ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بلکہ ( اس کا اجر ) تم میں سے ( پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر ) ہو گا ۔“