حدیث نمبر: 3697
- " إن الجماء لتقص من القرناء يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک روز قیامت بے سینگ جانور کو سینگ والے جانور سے قصاص دلایا جائے گا ۔“
حدیث نمبر: 3698
- " يقضي الله بين خلقه الجن والإنس والبهائم، وإنه ليقيد يومئذ الجماء من القرناء حتى إذا لم يبق تبعة عند واحدة لأخرى قال الله: كونوا ترابا، فعند ذلك يقول الكافر: * (يا ليتني كنت ترابا) * ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ اپنی مخلوقات یعنی جن و انس اور چوپائیوں کے مابین فیصلہ کریں گے اور سینگ کو سینگ والے جانور سے قصاص دلائیں گے ، حتیٰ کہ کسی کا کسی پر کوئی مطالبہ باقی نہیں رہے گا ۔ اللہ تعالیٰ ( حیوانات کو ) فرمائے گا کہ مٹی ہو جاؤ ۔ اس وقت کافر کہے گا : ”ہائے کاش ! میں ( بھی ) مٹی ہو جاتا“ ( سورہ نبا : ۴۰ ) ۔“
حدیث نمبر: 3699
- " يقتص الخلق بعضهم من بعض، حتى الجماء من القرناء، وحتى الذرة من الذرة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( قیامت والے دن ) مخلوقات کو ایک دوسرے سے قصاص دلایا جائے گا ، حتیٰ کہ بے سینگ جانور کو سینگ والے جانور سے اور چیونٹی تک کو قصاص دلوایا جائے گا ۔“