حدیث نمبر: 3677
- " أمتي أمة مرحومة ليس عليها عذاب في الآخرة عذابها في الدنيا الفتن والزلازل والقتل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری امت پر رحم کیا گیا ہے ، آخرت میں اس پر عذاب نہیں ہو گا ، اس کا عذاب دنیا میں ہی ہے اور وہ فتنوں ، زلزلوں اور آتشیں مادے ابلنے کی صورت میں ہے ۔ “