حدیث نمبر: 3675
- (أليسَ الذي أمشاهُ على الرِّجلين في الدُّنيا قادراً على أن يُمشِيَهُ على وجْههِ يومَ القيامة؟!) .
حافظ محفوظ احمد
قتادہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے کہا اے اللہ کے نبی ! آیا قیامت والے دن کافر کو اس کے چہرے کے بل لایا جائے گا ؟ ( یہ کیسے ممکن ہے ؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس ذات نے دنیا میں اسے پیروں کے بل چلایا ، کیا وہ آخرت میں چہرے کے بل چلانے پر قادر نہیں ہے ؟ ” قتادہ نے کہا : کیوں نہیں ، ہمارے رب کی عزت کی قسم ! ۔