کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: دن بدن خیر والے لوگوں میں کمی آتی جائے گی
حدیث نمبر: 3667
- " تذهبون الخير فالخير، حتى لا يبقى منكم إلا مثل هذا - وأشار إلى نواة - وما لا خير فيه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خشک یا تر کھجوریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( ‏‏‏‏اور صحابہ ) کے سامنے پیش کی گئیں ۔ انہوں نے کھائیں اور گٹھلیوں اور ردّی کجھوروں کے علاوہ کوئی چیز باقی نہ رہی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے ؟ تم یعنی نیک اور محسن لوگ یکے بعد دیگرے فوت ہو تے رہیں گے ، حتیٰ کہ ان گٹھلیوں کی طرح کے ردی اور چھٹے ہوئے لوگ باتی رہ جائیں گے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3667
حدیث نمبر: 3668
- " يذهب الصالحون، الأول فالأول، ويبقى حفالة كحفالة الشعير والتمر، لا يباليهم الله بالة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نیک لوگ ، ایک ایک کر کے ، اٹھ جائیں گے اور ”جو“ یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے ، جن کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی قدر و قیمت نہیں ہو گی ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3668