حدیث نمبر: 3632
- " إذا مشت أمتي المطيطاء وخدمها أبناء الملوك أبناء فارس والروم سلط شرارها على خيارها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب میری امت متکبرانہ چال چلے گی اور فارس و روم کے بادشاہوں کے بیٹے ان کے خادم ہوں گے تو بدترین لوگ بہترین لوگوں پر مسلط ہو جائیں گے ۔“