کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: کن علامات قیامت کے بعد ایمان مفید نہیں ہو گا، زمین کا چوپایہ
حدیث نمبر: 3606
- (ثلاثٌ إذا خرجنَ؛ " لا ينفعُ نفساً إيمانُها لم تكن آمنت من قبل أو كسبت في إيمانها خيراً ": طلوع الشمس من مغربها، والدجال، ودابة الأرض) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( جب قیامت کی ) تین علامتیں نمودار ہوں گی تو «لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا» (6-الأنعام:158)”کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئےگا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو ۔“ ( وہ تین نشانیاں یہ ہیں : ) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ، دجال اور زمین کا چوپایہ ۔“
حدیث نمبر: 3607
- " تخرج الدابة، فتسم الناس على خراطيمهم، ثم يعمرون فيكم حتى يشترى الرجل البعير، فيقول: ممن اشتريته؟ فيقول: اشتريته من أحد المخطمين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک چوپایہ نکلے گا ، وہ لوگوں کی ناک پر ایک علامت لگائے گا اور وہ لمبی عمریں پائیں گے ، حتیٰ کہ ایک آدمی اونٹ خریدے گا ۔ جب کوئی دوسرا اس سے پوچھے گا کہ تو نے یہ اونٹ کس سے خریدا ہے تو وہ جواب دے گا : میں نے یہ نشان زدہ لوگوں میں سے ایک آدمی سے خریدا تھا ۔“