کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: روز قیامت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے ملاقات
حدیث نمبر: 3559
- " يتجلى لنا ربنا عز وجل يوم القيامة ضاحكا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قیامت والے دن ہمارے رب ہنستے ہوئے ہمارے سامنے تجلی فرمائیں گے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3559
حدیث نمبر: 3559M
- " اطلبني أول ما تطلبني على الصراط. قال: فإن لم ألقك عند الصراط؟ قال: اطلبني عند الميزان. قال: فإن لم ألقك عند الميزان؟ قال: فاطلبني عند الحوض ، فإني لا أخطئ هذه الثلاث المواطن ".
حافظ محفوظ احمد
نضر بن انس بن مالک اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ وہ میرے حق کے روز قیامت سفارش کریں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں ایسے ہی کروں گا ۔“ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول اللہ ! میں آپ کو کہاں تلاش کروں گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مجھے سب سے پہلے پل صراط پر تلاش کرنا ۔“ میں نے کہا اگر میں وہاں آپ کو نہ مل سکوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو پھر میزان کے پاس مجھے تلاش کرنا ۔“ میں نے کہا اگر میں آپ کو میزان کے پاس نہ پا سکوں تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو پھر حوض پر مجھے تلاش کرنا ، کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ میں ان تینوں مقامات پر نہ ملوں ۔“ ‏‏‏‏
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3559M