کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: حکم بن ابی العاص ملعون تھا
حدیث نمبر: 3536
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ جانا تھا ، اس لیے وہ کپڑے پہننے کے لیے چلے گئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اب تم پر لعنتی آدمی داخل ہو گا ۔ اللہ کی قسم ! میں قلق و اضطراب میں مبتلا رہا ( ‏‏‏‏کہ کون اس وعید کا مستحق ٹھہرتا ہے ) اور آنے جانے والوں پر نگاہ لگائے رکھی ، حتیٰ کہ حکم بن ابوعاص داخل ہوا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3536