حدیث نمبر: 3497
- " يا أم حارثة! إنها ليست بجنة واحدة ولكنها جنان كثيرة وإن حارثة لفي أفضلها، أو قال: في أعلى الفردوس ".
حافظ محفوظ احمد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حارثہ بن سراقہ رضی اللہ عنہ جاسوسی کے لیے نکلے ، اچانک ایک تیر لگا اور وہ شہید ہو گئے ۔ ان کی ماں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! آپ جانتے ہیں کہ حارثہ کا میرے ہاں کیا مقام تھا ، اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر کرتی ہوں ، وگرنہ آپ دیکھیں گے کہ میں ( اس کی جدائی پر ) کیا کرتی ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ام حارثہ ! جنت ایک نہیں ہے بلکہ کئی جنتیں ہیں اور ( تیرا بیٹا ) حارثہ جنت کے افضل یا فردوس کے اعلیٰ حصے میں ہے ۔ “