حدیث نمبر: 3475
- " هذا أمين هذه الأمة. يعني أبا عبيدة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یمنی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا : ” ہمارے ساتھ کوئی ایسا آدمی بھیجیں جو ہمیں سنت اور اسلام کی تعلیم دے ۔ آپ نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : ” یہ اس امت کا امین ہے ۔ “
حدیث نمبر: 3476
- " هذا أمين هذه الأمة، يعني أبا عبيدة بن الجراح ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اہل یمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ کوئی مبلغ بھیجیں جو ہمیں سنت اور اسلام کی تعلیم دے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےسیدنا ابوعبیدہ بن جراح کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : یہ اس امت کاامین ہے ۔