حدیث نمبر: 3464
- " كذبت لا يدخلها (يعني النار) ، فإنه شهد بدرا والحديبية. يعني حاطب بن أبي بلتعة رضي الله عنه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حاطب کے غلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر حاطب کی شکایت کی اور کہا : اے اللہ کے رسول ! حاطب ہر صورت میں آگ میں داخل ہو گا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو جھوٹ بولتا ہے ، وہ آگ میں داخل نہیں ہو گا ، کیونکہ وہ بدر اور حدیبیہ میں حاضر ہوا تھا ۔“