حدیث نمبر: 3459
- (أبو اليقظان على الفطرة، لا يدَعُها حتى يموت، أو يمسَّهُ الهرم) .
حافظ محفوظ احمد
بلال بن یحییٰ کہتے ہیں : جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو خواب آیا ، انہیں کہا گیا : اے ابوعبداللہ ! عثمان کو تو شہید کر دیا گیا ہے اور لوگ اختلاف میں پڑ چکے ہیں ، ایسے میں آپ کیا کہیں گے ؟ انہوں نے کہا : مجھے سہارا دو ۔ انہوں نے ان کو ایک آدمی کے سینے کا سہارا دیا ۔ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا : ”ابوالیقظان فطرت ( اسلام ) پر ہے اور اس کو مرنے تک یا انتہائی بوڑھا ہونے تک نہیں چھوڑے گا ۔“
حدیث نمبر: 3460
- " ملئ عمار إيمانا إلى مشاشه ".
حافظ محفوظ احمد
ایک صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عمار کو ہنسلی کی ہڈیوں تک ایمان سے بھر دیا گیا ہے ۔“
حدیث نمبر: 3461
- " اقتدوا باللذين من بعدي من أصحابي أبي بكر وعمر، واهتدوا بهدي عمار، وتمسكوا بعهد ابن مسعود ".
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میرے بعد ابوبکر اور عمر کی پیروی کرنا ، عمار کی سیرت اختیار کرنا اور ابن مسعود کے عہد کو تھام لینا ۔“ یہ حدیث عبداللہ بن مسعود ، سیدنا حذیفہ بن یمان ، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 3462
- " ما خير عمار بين أمرين إلا اختار أرشدهما ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب بھی عمار کو دو امور میں سے ایک کو انتخاب کرنے کا اختیار دیا گیا تو انہوں نے انتہائی ہدایت والے معاملے کو اختیار کیا ۔“