کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ہجرت کے بعد کس چیز پر بیعت ہو گی؟
حدیث نمبر: 3451
- " ذهب أهل الهجرة بما فيها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں فتح مکہ کے بعد اپنے بھائی کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میں اپنے بھائی مجالد کو آپ کے پاس لایا ہوں تاکہ آپ اس سے ہجرت پر بیعت لیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہجرت والے تو ہجرت کا اجر و ثواب وصول کر کے سبقت لے جا چکے ہیں ۔“ میں نے کہا : تو پھر آپ اس سے کس چیز پر بیعت لیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں اس سے اسلام ، ایمان اور جہاد پر بیعت لوں گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3451