حدیث نمبر: 3448
- " دخلت الجنة فسمعت فيها قراءة، قلت: من هذا؟ فقالوا: حارثة بن النعمان، كذلكم البر كذلكم البر (وكان أبر الناس بأمه) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں جنت میں داخل ہوا ، میں نے وہاں قرأت کی آواز سنی ۔ میں نے پوچھا : ( جس کی آواز آ رہی ہے ) وہ کون ہے ؟ انہوں نے کہا : حارثہ بن نعمان ہے ۔ یہی نیکی ( اور حسن سلوک ) ہے ، یہی نیکی اور ( حسن سلوک ) ہے ، وہ ( حارثہ ) اپنی ماں کے ساتھ بہت زیادہ حسن سلوک کرنے والا تھا ۔ “