کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3437
- " أوجب طلحة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : احد والے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو زرہیں زیب تن کر رکھی تھیں ، آپ نے ایک چٹان پر چڑھنا چاہا لیکن اتنی استطاعت نہیں ر ہی تھی ۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نیچے بیٹھ گئے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر قدم رکھا اور چٹان پر چڑھ گئے ۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” طلحہ نے ( ‏‏‏‏اپنے حق میں جنت کو ) واجب کر لیا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3437
حدیث نمبر: 3438
- " من سره أن ينظر إلى شهيد يمشي على وجه الأرض فلينظر إلى طلحة بن عبيد الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” جو آدمی روئے زمین پر چلتے ہوئے شہید کو دیکھ کر خوش ہوتا ہو ، وہ طلحہ بن عبیداللہ کو دیکھ لے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3438
حدیث نمبر: 3439
- " من سره أن ينظر إلى رجل يمشي على الأرض وقد قضى نحبه فلينظر إلى طلحة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں اپنے حجرے میں تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ صحن میں تشریف فرما تھے ، میرے اور ان کے درمیان ایک پردہ تھا ۔ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ آپ کی طرف آ رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کو یہ بات خوش کرتی ہے کہ وہ ایسے آدمی کو دیکھے جو اپنی نذر ( ‏‏‏‏باری ) پوری کر کے زمین پر چل رہا ہو ، وہ طلحہ کی طرف دیکھ لے۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3439