حدیث نمبر: 3436
- (يَدخُلُ مِن هذا البابِ رجلٌ مِن خيرِ ذي يَمَنٍ، على وجههِ مَسحَةُ ملكٍ. فدخلَ جريرٌ) .
حافظ محفوظ احمد
قیس کہتے ہیں کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا : میرے اسلام لانے کے بعد جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا ، آپ مسکرا پڑے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مو قع پر فرمایا : ” اس دروازے سے یمن کا سب سے بہترین آدمی داخل ہو گا ، اس کے چہرے پر بادشاہ کا نشان ہو گا ۔ “ اتنے میں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے ۔