حدیث نمبر: 3430
- (إنّ من الشجر شجرةً لا يسقط ورقها، وإنها مثلُ المسلم، فحدثوني ما هي؟ فوقع الناسُ في شجر البوادي. قال عبد الله: ووقع في نفسي أنها النخلة، فاستحييتُ. ثم قالوا: حدثنا ما هي يا رسول الله؟! قال: هي النخلة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک درخت ہے ، اس کے پتے نہیں جھڑتے ، مومن کی مثال اس درخت کی سی ہے ، مجھے بتلاؤ کہ وہ کون سا درخت ہے ؟ “ لوگ جنگل کے مختلف درختوں کے بارے میں غور و خوض کرنے لگ گئے ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میرا خیال تھا کہ کھجور کا درخت ہے ، لیکن میں بیان کرنے سے شرما رہا تھا ۔ بالآخر صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ خود ہی وضاحت کر دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کھجور کا درخت ہے ۔ “