حدیث نمبر: 3413
- (اللهمّ! سُقْ إلى هذا الطعام عبْداً تحبُّه ويحبُّك، فطلع سعد [بن أبي وقّاص] ) .
حافظ محفوظ احمد
عائشہ بنت سعد اپنے باپ سے بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھانا پڑا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے اللہ ! کسی ایسے آدمی کو اس کھانے کی طرف لے آ ، جس سے تو محبت کرتا ہو اور وہ تجھ سے محبت کرتا ہو ۔“ اتنے میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ آ گئے ۔