حدیث نمبر: 3412
- " اللهم اغفر لعائشة ما تقدم من ذنبها وما تأخر وما أسرت وما أعلنت، وقال : والله إنها لدعوتي لأمتي في كل صلاة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرحان و شادماں دیکھ کر کہا کہ اے اللہ کے رسول ! میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے اللہ ! عائشہ کے پہلے اور پچھلے اور اعلانیہ اور مخفی ( سب ) گناہ بخش دے ۔“ ( خوشی سے ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہنسنا شروع کر دیا ، یہاں تک کہ ان کا سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گودی میں جا پڑا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ”کیا تجھے میری دعا نے خوش کر دیا ہے ؟“ انہوں نے کہا : بھلا مجھے آپ کی دعا خوش کیوں نہ کرے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ کی قسم ! میں ہر نماز میں اپنی امت کے لیے یہ دعا کرتا ہوں ۔“