کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے پہلے قبیلہ قریش کا فنا ہونا
حدیث نمبر: 3387
- " أسرع قبائل العرب فناء قريش، ويوشك أن تمر المرأة بالنعل، فتقول: إن هذا نعل قرشي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عرب کے قبائل میں سب سے جلدی ہلاک ہونے والا قبیلہ قریش کا ہے ، قریب ہے کہ ایک عورت ایک جوتے کے پاس سے گزرے اور کہے : یہ کسی قریشی آدمی کا جوتا ہے ۔
حدیث نمبر: 3388
- " أول الناس هلاكا قريش، وأول قريش هلاكا أهل بيتي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قریش سب سے پہلے ہلاک ہوں گے اور قریشیوں میں میرے اہل بیت سب سے پہلے ختم ہوں گے ۔“