حدیث نمبر: 3370
- " إذا افتتحتم مصر فاستوصوا بالقبط خيرا، فإن لهم ذمة ورحما ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب مصر فتح کر لو تو قبطیوں سے حسن سلوک سے پیش آنا کیونکہ ان کے ساتھ عہد و پیمان اور رشتہ و قرابت ہے ۔“
حدیث نمبر: 3371
- (الله الله في قبطِ مِصرَ؛ فإنَّكم ستظهرونَ عليهم، ويكونُون لكم عُدَّةً وأعواناً في سبيل الله) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : ”اللہ سے ڈرنا ، اللہ سے ڈرنا مصر کے قبطیوں کے بارے میں ، عنقریب تم ان پر غالب آ جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں تمہارے اعوان و انصار ہوں گے ۔“