کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اہل بدر کی فضیلت
حدیث نمبر: 3367
- " أتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما تعدون أهل بدر فيكم؟ قال: من أفضل المسلمين. قال: وكذلك من شهد فينا من الملائكة ".
حافظ محفوظ احمد
معاذ بن رفاعہ بن رافع زرقی اپنے باپ ، جو بدری تھے اور ان کے دادا اہل عقبہ میں سے تھے ، سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جبریل علیہ السلام ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا : تم لوگ جنگ بدر میں شریک ہونے والوں ( ‏‏‏‏کا کیا مقام ) سمجھتے ہو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مسلمانوں میں سے افضل تر ین ۔“ جبریل علیہ السلام نے کہا : اس جنگ میں جو فرشتے شریک ہوئے تھے وہ بھی اسی طر ح ( ‏‏‏‏افضل تر ین شمار کئے جاتے ) ہیں ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3367
حدیث نمبر: 3368
- " إن الله عز وجل (وفي لفظ: لعل الله) اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک اللہ تعالیٰ نے بدر والوں پر نگاہ ڈالی اور فرمایا : جیسے چاہو عمل کرتے رہو ، میں نے تم لوگوں کو بخش دیا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3368