کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3358
- " مم تضحكون؟ قالوا: من دقة ساقيه. فقال: [والذي نفسي بيده لـ] هي أثقل في الميزان من أحد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسواک کے درخت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مسواک توڑ رہا تھا ۔ لوگ میری باریک پنڈلیوں کو دیکھ کر ہنس پڑے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”‏‏‏‏تم کس چیز سے ہنس رہے ہو ؟“ ‏‏‏‏ انہوں نے کہا : ان کی پندلیوں کی باریکی سے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! ترازو میں یہ پنڈلی احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری ہو گی ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3358
حدیث نمبر: 3359
- (ممَّ تضحكون؟ قالوا: يا نبيَّ اللهِ! من دِقَّةِ ساقيهِ!! فقال: والذي نفسي بيدهِ؛ لهُما أثقلُ في الميزانِ من أُحُدٍ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ مسواک والے درخت سے ایک مسواک توڑ رہے تھے ، وہ باریک پنڈلیوں والے تھے ، ہوا کی وجہ سے کپڑا ٹانگوں سے ہٹ رہا تھا ، لوگ ہنس پڑے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ”کس چیز کو دیکھ کر ہنس رہے ہو ؟“ انہوں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! ان کی پنڈلیوں کی باریکی کو دیکھ کر ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”‏‏‏‏ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! یہ ترازو میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہوں گی ۔“ ‏‏‏‏ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3359
حدیث نمبر: 3360
ـ (لمّا نزلتْ هذه الآيةُ: "ليسَ على الذينَ آمنُوا وعمِلُوا الصالحاتِ جُناحٌ فيما طَعِمُوا إذا ما اتَّقَوا وآمنُوا وعمِلُوا الصالحاتِ ثم اتّقَوا وآمنُوا ثم اتّقَوا وأحسَنُوا والله يحب المحسنين"؛ قال لي [يعني: ابن مسعود] : «قيل لي: أنت منهم» ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : ‏‏‏‏ ”ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہیں اور نیک کام کرتے ہیں ، اس چیز میں کوئی گناہ نہیں ، جس کو وہ کھاتے پیتے ہیں ، جبکہ وہ لوگ تقویٰ رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں ، پھر پرہیزگاری کرتے ہوں اور ایمان رکھتے ہو ، پھر پر ہیزگاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں ، اللہ تعالیٰ ایسے نیکو کاروں سے محبت رکھتے ہیں ۔“ ( ‏‏‏‏سورۃ المائدہ : ۹۳ ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ”مجھے کہا گیا ہے کہ تو بھی ان میں سے ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3360
حدیث نمبر: 3361
- " رضيت لأمتي ما رضي لها ابن أم عبد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں نے اپنی امت کے لیے وہی کچھ پسند کیا جو اس کے لیے ام عبد کے بیٹے نے پسند کیا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3361