کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3351
- (كان يأخذ أسامة بن زيد والحسن، ويقول: اللهم! إني أحبهما فأحبهما) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر کہتے : ”اے اللہ ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں ، تو بھی ان سے محبت کر ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3351
حدیث نمبر: 3352
- " أسامة أحب الناس، ما حاشا فاطمة ولا غيرها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”‏‏‏‏مجھے سب سے زیادہ محبوب اسامہ ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏بن زید ) ہے ، فاطمہ وغیرہ سے بھی زیادہ ۔“ ‏‏‏‏
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3352
حدیث نمبر: 3353
- " لو كان أسامة جارية لكسوته وحليته حتى أنفقه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ دروازے کی دہلیز سے پھسلے اور گر پڑے ، ان کا چہرہ زخمی ہو گیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ”اس سے ( ‏‏‏‏خون وغیرہ ) صاف کرو ۔ مجھے گھن سی محسوس ہوئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود ان کے چہرے سے خون چوس کر تھوک دیتے اور فرماتے : ”اگر اسامہ لڑکی ہوتا تو میں اسے پوشاک اور زیور پہناتا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3353