حدیث نمبر: 3307
- " أما يكفيك في سبيل الله ومع رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى تصوم؟! ".
حافظ محفوظ احمد
ابو زبیر ، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ادمی کے پاس سے گزرے جو الٹ پلٹ ہو رہا تھا ۔ آپ نے اس کے بارے میں پوچھا ؟ صحابہ نے کہا : اے اللہ کے نبی ! یہ روزے دار ہے ۔ آپ نے اسے بلایا اور روزہ افطار کرنے کا حکم دیا اور فرمایا : ” کیا تجھے یہ ( نیک عمل ) کافی نہیں ہے کہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہے کہ تو نے روزہ رکھنا بھی شروع کر دیا ۔ “