حدیث نمبر: 3303
- (كان يقولُ: إنّ الخيرَ خيرُ الآخرِة، أو قال: اللهم لا خير إلا خيرُ الآخرة فاغفر للأنصارِ والمهاجرة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے : ” بھلائی تو آخرت کی ہی بھلائی ہے ۔ “ یا یوں فرمایا : ” اے اللہ ! بھلائی نہیں ہے مگر آخرت کی بھلائی پس تو انصاریوں اور مہاجروں کو بخش دے ۔ “
حدیث نمبر: 3304
- " إذا ذكر أصحابي فأمسكوا، وإذا ذكر النجوم فأمسكوا، وإذا ذكر القدر فأمسكوا ".
حافظ محفوظ احمد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب میرے صحابہ کا تذکرہ ہونے لگے تو خاموش رہنا ، جب ستاروں کا ذکر ہونے لگے تو خاموش رہنا اور جب تقدیر کے مسئلے کا ذکر ہونے لگے تو خاموش رہنا ۔ ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود ، سیدنا ثوبان ، سیدنا عبدللہ بن عمر رضی اللہ عنہم اور طاؤس سے مرسلاً روایت کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 3305
- " كان أصحابه يتبادحون بالبطيخ، فإذا كانت الحقائق كانوا هم الرجال ".
حافظ محفوظ احمد
بکر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ اصحاب رسول تربوز ( یا خربوزے ) کے چھلکے ( یا ان دونوں کی بیلیں ) ایک دوسرے کو مار کر مزاح کرتے تھے ، لیکن جب حقیقت میں ( دشمنوں سے گھمسان کے رن ) پڑتے تو وہ سخت جنگجو ثابت ہوتے ۔