حدیث نمبر: 3285
- (زينبُ خيرُ (وفي روايةٍ: أفضلُ) بناتي، أُصِيبَتْ بي) .
حافظ محفوظ احمد
عروہ ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”زینب میری افضل بیٹی ہے ، اسے میری وجہ سے تکلیف پہنچی ۔“ جب یہ حدیث علی بن حسین ( بن فاطمہ ) کو پہنچی تو وہ عروہ کے پاس آئے اور کہا : مجھے ایک حدیث موصول ہوئی ہے ، اس میں ( میری دادی ) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی تنقیص کی گئی ہے ، اس کی کیا حقیقت ہے ؟ عروہ نے کہا : میں نہیں چاہتا کہ مجھے اتنا کچھ ( مال و دولت ) مل جائے اور میں سیدہ فاطمہ کے حق میں تنقیص کروں ۔ آج کے بعد میرا تجھ سے معاہدہ ہے کہ میں یہ حدیث بیان نہیں کروں گا ۔