کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے دعائے مغفرت
حدیث نمبر: 3237
- " اللهم اغفر لعائشة ما تقدم من ذنبها وما تأخر وما أسرت وما أعلنت، وقال : والله إنها لدعوتي لأمتي في كل صلاة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرحان و شادماں دیکھ کر کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! عائشہ کے پہلے اور پچھلے اور اعلانیہ اور مخفی ( ‏‏‏‏سب ) گناہ بخش دے ۔ “ ( ‏‏‏‏خوشی سے ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہنسنا شروع کر دیا ، یہاں تک کہ ان کا سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں جا پڑا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” کیا تجھے میری دعا نے خوش کر دیا ہے ؟ “ انہوں نے کہا : بھلا آپ کی دعا خوش کیوں نہ کرے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کی قسم ! میں ہر نماز میں اپنی امت کے لیے یہ دعا کرتا ہوں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3237