حدیث نمبر: 3224
- " من رآني في المنام، فكأنما رآني في اليقظة إن الشيطان لا يستطيع أن يتمثل بي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، گویا کہ اس نے مجھے بیداری کی حالت میں دیکھا ، کیونکہ شیطان میری صورت میں ڈھلنے کی سکت نہیں رکھتا ۔“
حدیث نمبر: 3225
- " كان لا يخيل على من رآه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جو آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھتا ، وہ محض خیالی چیز نہ ہوتی تھی ۔