حدیث نمبر: 3220
- (أعطيتُ ما لم يُعْطَ أحدٌ من الأنبياء. فقلنا: يا رسول الله! ماهو؟ قال: نُصِرْتُ بالرُّعبِ، وأُعطيتُ مفاتيحَ الأرض، وسُمّيتُ أحمدَ، وجُعلَ الترابُ لي طهوراً، وجُعلت أمّتي خير الأمم) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے ایسی چیزیں بھی عطا کی گئیں جو ( مجھ سے پہلے ) کسی نبی کو نہیں دی گئیں ۔ “ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! وہ کون سی ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( لوگوں پر میرا ) رعب ( ڈال کر ) میری مدد کی گئی ہے ، مجھے زمین کی چابیاں عنایت کی گئیں ہیں ، میرا نام احمد رکھا گیا ہے ، مٹی کو میرے لیے پاک کرنے والا بنا دیا گیا ہے اور میری امت کو بہترین امت قرار دیا گیا ہے ۔ “