کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: خیر و بھلائی کے امور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حرص، مظلوم کی مدد کے لیے عہد و پیمان کی خواہش
حدیث نمبر: 3207
- " شهدت حلف المطيبين مع عمومتي - وأنا غلام - فما أحب أن لي حمر النعم وأني أنكثه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں اپنے چچاؤں کے ساتھ «مطيبين» کے معاہدے میں شریک ہوا ، اس وقت میں ایک لڑکا تھا ، اب بھی میں ایسے عہد و پیمان کو سرخ اونٹوں کے عوض توڑنے کے لیے تیار نہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3207