حدیث نمبر: 3197
- " أنا محمد بن عبد الله، أنا عبد الله ورسوله، ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلنيها الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں عبداللہ کا بیٹا محمد ہوں ، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں ، میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے اس مقام و مرتبہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کرو جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے ۔
حدیث نمبر: 3198
- " يا أيها الناس عليكم بتقواكم ولا يستهوينكم ـ وفي رواية: قولوا بقولكم ولا يستجركم ـ الشيطان، أنا محمد بن عبد الله، عبد الله ورسوله، والله ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلني الله عز وجل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا : اے محمد ! اے ہمارے سید ! ہمارے سید کے بیٹے ! ہم میں سے بہترین ! اور ہم میں سے بہترین کے بیٹے ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگو ! تقویٰ اختیار کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان دل موہ لے ( ایک روایت میں ہے : اپنی درست بات پر پکے رہو ، کہیں شیطان کے تابع نہ ہو جاؤ ) ۔ میں محمد بن عبداللہ ہوں ، اللہ کا بندہ اور رسول ہوں ، اللہ کی قسم ! میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے میرے اس مقام سے بلند کر دو ، جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے ۔“
حدیث نمبر: 3199
- " يا أيها الناس! لا ترفعوني فوق قدري، فإن الله اتخذني عبدا قبل أن يتخذني نبيا ".
حافظ محفوظ احمد
یحی بن سعید کہتے ہیں کہ ہم علی بن حسین کے پاس بیٹھے تھے ، کوفی لوگوں کی ایک جماعت آئی ۔ علی نے کہا : عراقیو ! ہم سے اسلام کے نام پر محبت کرو ۔ میں نے اپنے باپ سے سنا ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لوگو ! مجھے میرے مقام سے بلند نہ کرنا ، ( یاد رکھنا کہ ) اللہ تعالیٰ نے مجھے نبی بنانے سے پہلے بندہ بنایا ہے ۔“ میں نے یہ حدیث سعید بن مسیب کے سامنے ذکر کی ، انہوں نے کہا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی بننے کے بعد بھی بندے تھے ۔