حدیث نمبر: 2577
- (لا يَعْطِفُ عليكنَّ بعْدِي إلا الصّادقُون الصّابرُون) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ ( اپنی بیویوں سے ) فرما رہے تھے : ” میرے بعد تم پر وہی لوگ مہربان و مشفق ہوں گے ، جو سچے اور صابر ہوں گے ۔ “ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے عبداللہ بن سعد بن أبی سرح کو ایک چیز ( یعنی باغ ) چالیس ہزار کا فروخت کیا اور وہ ( ساری رقم ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجات میں تقسیم کر دی ، اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے ۔