حدیث نمبر: 2563
- (من شاب شيبةً في سبيل الله (وفي رواية: في الإسلام) ؛ كانت له نوراً يوم القيامة. فقال رجل عند ذلك: فإن رجالاً ينتفون الشيب؟ فقال: من شاء؛ فلينتف نوره) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو اللہ کی راہ میں یا اسلام میں بوڑھا ہو گیا ، تو یہ اس کے لیے روز قیامت نور ہو گا ۔“ اس موقع پر ایک آدمی نے کہا : کئی لوگ تو اپنے سفید بالوں کو اکھاڑ دیتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو چاہتا ہے اپنا نور اکھاڑتا رہے ۔“