حدیث نمبر: 2561
- " من أفضل الأعمال إدخال السرور على المؤمن، تقضي عنه دينا، تقضي له حاجة، تنفس له كربة ".
حافظ محفوظ احمد
سفیان بن عیینہ ، ابن منکدر سے روایت کرتے ہیں اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن کو خوش کرنا ، اس کا قرضہ چکانا ، اس کی ضرورت پوری کرنا اور اس سے کسی مصیبت کو دور کرنا افضل اعمال میں سے ہیں ۔“ سفیان کہتے ہیں : ابن منکدر سے کہا گیا کہ اب کوئی چیز ایسی بھی باقی رہ گئی ہے ، جو لذیذ ہو ؟ انہوں نے کہا : بھائیوں سے حسن سلوک کرنا ۔