حدیث نمبر: 2553
- (ما تَعُدُّون الرَّقُوب فيكم؟ قال: قلنا: الذي لا يولدُ له. قالَ: ليسَ ذاكَ بالرّقُوبِ، ولكنّه الرّجلُ الذي لم يقدِّم من ولده شيئاً. قال: فما تعدُّون الصُّرَعةَ فيكُم؟ قال: قلنا: الذي لا يصرَعُه الرجِال. قال: ليسَ بذلكَ، ولكنّه الذي يملِكُ نفسهُ عند الغَضَبِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم اپنے مابین کس کو «رَقُوب» شمار کرتے ہو ؟“ صحابہ نے کہا : جس کی اولاد نہیں ہوتی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ”ایسے آدمی کو «رَقُوب» نہیں کہتے ، بلکہ ایسے شخص کو کہتے ہیں جس نے اپنی اولاد میں سے ( کوئی بچہ ) آگے نہ بھیجا ہو ۔“ پھر فرمایا : ”تم کس کو زبردست پہلوان شمار کرتے ہو ؟“ صحابہ نے کہا : جسے کوئی آدمی پچھاڑ نہ سکے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایسا شخص تو پہلوان نہیں ہوتا ، بلکہ پہلوان تو وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو پا لے ۔“