حدیث نمبر: 2539
- " أفضل الناس كل مخموم القلب صدوق اللسان، قالوا: صدوق اللسان نعرفه فما مخموم القلب؟ قال: التقي النقي، لا إثم فيه ولا بغي ولا غل ولا حسد ".
حافظ محفوظ احمد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ اے اللہ کے رسول ! کون سے لوگ افضل ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر مخموم القلب اور سچی زبان والا ۔“ صحابہ نے کہا : ہم سچی زبان والے کو تو پہچانتے ہیں ، مخموم القلب سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا : ”ایسا دل ( جو اللہ سے ) ڈرنے والا اور صاف ہو ، اس میں گناہ ، بغاوت ، خیانت اور حسد نہ ہو ۔“