کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کا خیال رکھنا
حدیث نمبر: 2538
- (كنّا نصلِّي مع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - العِشاء، فإذا سجد وثب الحسن والحسين على ظهره، وإذا رفع رأسَه أخذهما [بيده من خلفه أخذاً رفيقاً] ، فوضعهما وضعاً رفيقاً، فإذا عاد، عادا، فلمّا صلَّى [وضعهما على فخذيه] واحداً ههنا، وواحداً ههنا، قال أبو هريرة رضي الله عنه: فجئته، فقلت: يا رسول الله! ألا أذهب بهما إلى أمهما؟! قال: لا، فبرقت برقة، فقال: الحقا بأمكما. فما زالا يمشيان في ضوئها، حتى دخلا [إلى أمهما] ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عشاء ادا کر رہے تھے ، اچانک سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما آپ کی پشت پر چڑھ گئے ۔ جب آپ سر مبارک اٹھاتے تو ان کو پیچھے سے نرمی سے پکڑ لیتے اور بڑی ہی شفقت سے ان کو زمین پر رکھ دیتے ۔ پھر جب آپ سجدہ کرتے تو وہ پھر چڑھ جاتے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ لیتے تو ا‏‏‏‏ن کو اپنی ران پر بٹھا لیتے ، یعنی ایک کو ( ‏‏‏‏ایک ران پر ) اور دوسرے کو ( ‏‏‏‏دوسری ران پر ) ۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا میں ان دونوں کو ان کی ماں کے پاس نہ لے جاؤں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں“ ۔ اتنے میں جب بجلی چمکنے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم دونوں اپنی ماں کے پاس چلے جاؤ ۔“ پھر وہ بجلی کی روشنی میں چلتے رہے یہاں تک کہ اپنی ماں کے پاس چلے گئے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2538