کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خندق کھودنے میں خود شریک ہونا
حدیث نمبر: 2536
- (كان يوم الأحزابِ (وفي رواية: يوم الخندق) (¬1) ينقلُ معنا التراب، ولقد وارى التُّرابُ بياض بطنِه (وفي رواية: شعر صدرِه) (¬2) [وكان رجُلاً كثير الشَّعرِ] (¬3) ، وهو [يرتجزُ برجزِ عبدِ اللهِ بن رواحة] (¬4) ، وهو: والله لولا أنت ما اهتدينا ولاتصدَّقنا ولا صلينا فأنزِلن سكِينةً علينا [وثبت الأقدام إن لاقينا] (¬5) إن الأُلى قد أبوا (وفي رواية: بغوا) (¬6) علينا إذا أرادُوافتنةً أبينا [أبينا] (¬7) ويرفعُ بها صوته) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احزاب اور ایک روایت کے مطابق غزوہ خندق والے دن ہمارے ساتھ مٹی اٹھا رہے تھے ، مٹی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ مبارک کی سفیدی کو ( اور ایک روایت کے مطابق سینہ مبارک کے بالوں کو ) چھپا دیا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ بالوں والے تھے اور اس وقت آپ سیدنا عبداللہ بن رواحہ کے ( درج ذیل ) رجزیہ اشعار پڑھ رہے تھے : ”اللہ کی قسم ! اگر آپ نہ ہوتے تو ہمیں ہدایت نہ ملتی، نہ ہم صدقہ کرتے اور نہ ہی نماز پڑھتے ( اے اللہ ! ) ہم پر سکینت نازل فرما اور اگر ( دشمن سے ) مڈبھیڑ ہو جائے تو ہمیں ثابت قدم رکھنا، بےشک ظالموں نے ہم پر زیادتی کی ہے ، جب وہ ( ہمارے دین میں ) فتنہ ڈالنا چاہیں گے ، تو ہم انکار کر دیں گے ، انکار کر دیں گے ۔“ یہ جملہ کہتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی آواز بلند کرتے تھے ۔