کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی ضروریات خود پوری کرنا
حدیث نمبر: 2534
- " كان يجلس على الأرض ويأكل على الأرض ويعتقل الشاة ويجيب دعوة المملوك على خبز الشعير ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھ جایا کرتے تھے ، زمین پر بیٹھ کر ہی کھاتے تھے ، بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور جو کی روٹی پہ غلام کی دعوت قبول کر لیتے تھے ۔
حدیث نمبر: 2535
- " كان يركب الحمار ويخصف النعل ويرقع القميص، ويقول: من رغب عن سنتي فليس مني ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم گدھے پر سوار ہوتے تھے ، جوتا سلائی کرتے تھے اور قمیص کو خود ہی پیوند لگا لیا کرتے تھے اور فرماتے تھے : ”جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ مجھ سے نہیں ۔“