حدیث نمبر: 2522
- " كافل اليتيم له أو لغيره، أنا وهو كهاتين في الجنة إذا اتقى الله. وأشار مالك: بالسبابة والوسطى ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنے یا کسی غیر کے یتیم کی پرورش کرنے والا اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح ( قریب قریب ) ہوں گے ، بشرطیکہ وہ اللہ سے ڈرنے والا ہو“ ۔ امام مالک نے انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی سے اشارہ کیا ۔