حدیث نمبر: 2519
- (فَهَلا عَدَلْتَ بينهما؟! يعني: الابنَ والبنتَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ایک آدمی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، اس کے پاس اس کا بیٹا آیا ، اس نے اس کو بوسہ دیا اور اسے اپنی ران پر بٹھا لیا ، پھر اس کی بیٹی پہنچ گئی ، اس نے اس کو اپنے پہلو میں بیٹھا لیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو نے ان دونوں کے درمیان انصاف کیوں نہیں کیا ؟“