حدیث نمبر: 2516
- (سِبَابُ المسلمِ أخاه فسوقٌ، وقتالُهُ كفرٌ، وحُرمَةُ مالِهِ كحُرمة دَمِهِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مسلمان کا اپنے بھائی کو گالی دینا فسق ہے اور اس کو قتل کرنا کفر ہے اور اس کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے ۔“