کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رضا مندی یا ناراضگی کی علامت
حدیث نمبر: 2508
- (إنّي لأعرف غضبكِ ورضاكِ؛، قال: إنّك إذا كنت راضية، قلت: بلى، وربِّ محمد! وإذا كنت ساخطة؛ قلت: لا، وربِّ إبراهيم!) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں تیری ناراضگی اور رضا مندی کو پہچان لیتا ہوں ۔ “ وہ کہتی ہیں : میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ کیسے پہچان لیتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم راضی ہوتی ہو تو ” رب محمد کی قسم ! “ کہتی ہو اور جب ناراض ہوتی ہو تو ” رب ابراہیم کی قسم ! کہتی ہو ۔ “ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے کہا : جی ہاں ، ( ‏‏‏‏لیکن ) میں صرف آپ کا نام لینا ہی چھوڑتی ہوں ( ‏‏‏‏دل میں کوئی ناراضگی نہیں ہوتی ) ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2508