کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: غلام سے پردہ ضروری نہیں
حدیث نمبر: 2506
- " إنه ليس عليك بأس إنما هو أبوك وغلامك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک غلام ، لے کر آئے جو آپ نے انہیں ہبہ کیا تھا ۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا پر ایک کپڑا تھا ، جب وہ ا‏‏‏‏س کے ساتھ اپنا سر ڈھانپتیں تو پاؤں تک نہیں پہنچتا تھا اور جب پاؤں پر ڈالتیں تو وہ سر تک نہیں پہنچتا تھا ۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پریشانی دیکھی تو فرمایا : ” ( ‏‏‏‏اگر پردہ مکمل نہ ہو تو ) کوئی حرج نہیں ، کیونکہ ( ‏‏‏‏یہاں ) صرف تیرا باپ اور تیرا غلام ہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2506