حدیث نمبر: 2495
- " إن كنتم تحبون أن يحبكم الله ورسوله فحافظوا على ثلاث خصال: صدق الحديث، وأداء الأمانة، وحسن الجوار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : بحرین سے آنے والے مہمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ٹھہرے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا ، وہ آپ کے وضو کے پانی کی طرف لپکے ، اس میں سے انہوں نے جو پانی پایا ، پی لیا اور جو زمین پر گرا ہوا تھا اسے اپنے چہروں ، سروں اور سینوں پر مل لیا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا : ” کس چیز نے تم کو ایسا کرنے پر اکسایا ہے ؟ “ انہوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کی محبت نے ۔ شاید ( محبت کے اسی انداز کی بنا پر ) اللہ تعالیٰ ہم سے محبت کرنے لگے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تم پسند کرتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول تم سے محبت کریں تو ان تین خصلتوں کی حفاظت کرو : ( ١ ) سچی بات ( ٢ ) امانت کی ادائیگی اور ( ٣ ) اچھا پڑوسی بننا ۔ ( یاد رہے کہ ) پڑوسی کو تکلیف دینا نیکیوں کو اس طرح زائل کرتا ہے جس طرح سورج برف کو زائل کر دیتا ہے ۔ “